ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سکھ مخالف فسادات: سجن کمار کی عرضی پر سی بی آئی کو کورٹ کا نوٹس

سکھ مخالف فسادات: سجن کمار کی عرضی پر سی بی آئی کو کورٹ کا نوٹس

Tue, 15 Jan 2019 00:47:41    S.O. News Service

نئی دہلی،14 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے کانگریس کے سابق لیڈر سجن کمار کے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کیس میں خود کو مجرم ٹھہرائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سی بی آئی کو پیر کو نوٹس جاری کیا۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اشوک کول کی بنچ نے کمار کی ضمانت کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا۔ہائی کورٹ نے 17 دسمبر کے اپنے فیصلے میں کمار کو تاعمر قید کی سزا سنائی تھی۔اسی فیصلے کے مطابق 73 سالہ کمار نے 31 دسمبر، 2018 کو ایک نچلی عدالت کے سامنے خود سپردگی کی تھی۔

سجن کمار کو دہلی چھاؤنی کے راج نگر پارٹ ۔1 علاقے میں ایک دو نومبر 1984 کو پانچ سکھوں کو قتل کرنے اور ایک گرودوارہ جلائے جانے کے معاملے میں مجرم ٹھہرایا گیا اور سزا سنائی گئی۔31 اکتوبر، 1984 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندراگاندھی کے قتل کیے جانے کے بعدیہ فسادات ہوئے تھے۔


Share: